محبت کے سوا تو مجھے کچھ آتا بھی نہیں ہے
Poet: Syed Farrukh Imdad By: Syed Farrukh Imdad, Lahoreمحبت کے سوا تو مجھے کچھ آتا بھی نہیں ہے
تیرے بعد اب کوئی اور مجھے بھاتا بھی نہیں ہے
اک شخص میرے گھر کی چوکھٹ پہ کھڑا ہے
اندر بھی نہیں آتا اور لوٹ کے جاتا بھی نہیں ہے
وہ میرا ہے اور میرا ہی رہے گا تاحیات
اور آنکھ وہ کسی اور سے ملاتا بھی نہیں ہے
عشق عاشق کو بنا دیتا ہے عبرت کا نشان
یہ دفن بھی نہیں کرتا اور جلاتا بھی نہیں ہے
تصویر نہیں بھیجی اور ملنے سے بھی ہے گریز
تو خود کو میرے سامنے لاتا بھی نہیں ہے
تیری آنکھوں کی خاموش سی گفتگو میں آگیا
ورنہ فرخ کسی کی بات میں آتا بھی نہیں ہے
More Love / Romantic Poetry






