محبت ہو کے رہتی ہے

Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hill

اگر الفاظ کو رشک صبا ہونا نہیں آتا
تو پھر یہ طے ہے کہ دل کو گدا ہونا نہیں آتا

دلوں میں رہنے والے ہی لبوں پہ راج کرتے ہیں
تمنا ہی وہ کیا جسکو دعا ہونا نہیں آتا

اے ناز ناز تم تو پھر مراد آرزو ٹھہرے
مجھے تو دشمنوں سے بھی خفا ہونا نہیں آتا

انہیں بخشا ہے ذوق لذت پرواز فطرت نے
پرندوں کو فضاؤں سے جدا ہونا نہیں آتا

دلوں میں ہم آہنگی ہو تو الفت ہو کے رہتی ہے
یہ وہ جذبہ ہے کہ جسکو قضا ہونا نہیں آتا

Rate it:
Views: 580
16 Feb, 2012