Add Poetry

محبتوں میں اذیّتوں کی دھمال دیکھو

Poet: Aisha Baig Aashi By: Aisha Baig Aashi, karachi

محبتوں میں اذیّتوں کی دھمال دیکھو
وفورِ دیوانگی ءِ جاں کا کمال دیکھو

ہر ایک جانب بس ایک چہرہ ہی ضوفگن ہے
یہ عالمِ خود سپردگی کا جمال دیکھو

ہلال کیسے مہِ مکمل میں جذب ہوگا
یہ جان لو گے جو عالمِ حال و قال دیکھو

جو دیکھنا ہے تو دیکھو دھڑکن کی آرزو کو
نگاہِ دنیا میں جو ہیں مت وہ سوال دیکھو

میں شہرِ تعبیرِ خواہشِ دل بسا رہی ہُوں
نگاہِ صدق و یقیں سے خوابِ وصال دیکھو

نگاہِ دل سے بس اپنی منزل کو دیکھ لینا
رہِ وفا میں جو حوصلوں کو نڈھال دیکھو

نہ کچھ بھی عاشی رہے گا الفت کے آسماں پر
اگر تُم اخلاص کا ستارہ نکال دیکھو

Rate it:
Views: 529
01 Sep, 2012
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets