محبوب کہ دیس میں لےآیا ہےولولہ دل کا
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMمحبوب کےدیس میں لےآیا ہےولولہ دل کا
یہاں سےجنازہ جائےگایہ ہےفیصلہ دل کا
بڑےارمان لیے چلےہیں منزل کی سمت
کہیں راستےمیں لٹ نہ جائےقافلہ دل کا
ہم تو اسےسدا مذاق ہی سمجھتےرہے
رفتہ رفتہ ہوتا گیا نازک معاملہ دل کا
نہ وہ یہاں آتےہیں نہ ہم وہاں جاتےہیں
کیسےوصل ہوگااب یہ ہےمسلہ دل کا
ان کی یاد میں تھوڑارونا تھوڑالکھنا
اب یہی بنتاجارہا ہے مشغلہ دل کا
More Love / Romantic Poetry






