اگر مکڑی دکھائی دے
تو ڈرتی ہے مری بیٹی
بڑا ہی خوف کھاتی ہے
تقاضا مجھ سے کرتی ہے
کہ اس کو مارڈالوں میں
مگر کچھ سوچ کر یارو
اٹھالیتا ہوں میں اس کو
اور باہر چھوڑآتا ہوں
یہی مکڑی تھی کہ جس نے
وہ غارِ ثور میں جالا
تھا کچھ ایسے بنا ڈالا
کہ دشمن پہنچ کر بھی واں
نہیں انﷺ تک پہنچ پائے
بڑا احساں ہے مکڑی کا
مسلمانانِ عالم پر
یہی کچھ سوچ کر یارو
اٹھالیتا ہوں میں اس کو
اور باہر چھوڑ آتا ہوں