مرحلے پیار کے دشوار نظر آتے ہیں
Poet: تصدیق احمد خان "تصدیق، اجمیر ہندوستان By: tasdiq ahmed khan , Ajmerمرحلے پیار کے دشوار نظر آتے ہیں
روٹھے روٹھے میرے سرکار نظر آتے ہیں
صرف اظہار ََ محبت کے سوا کیا ہے قصور
آپ کو ہم جو خطا وار نظر آتے ہیں
جن سے امید تھی کل میری گواہی دیںگے
وہ بھی قاتل کے طرفدار نظر آتے ہیں
مجھکو بن دیکھے جنہیں چین نہ آتا تھا کبھی
اب وہی شکل سے بےزار نظر آتے ہیں
انکو تو میرے رقیبوں نے کیا ہے رسوا
اور ہم انکو گنہگار نظر آتے ہیں
ہر کفَ پا پہ جھکاتے نہیں اپنی گردن
اب تو دیوانے بھی خود دار نظر آتے ہیں
ہم تو غم پا کے بھی خوش حال بہت ہیں تصدیق
وہ خوشی لے کے بھی مردار نظر آتے ہیں
More Love / Romantic Poetry






