مری دنیا یہیں پر کھوگئی تو
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ROMANIAمری دنیا یہیں پر کھوگئی تو
مجھے تم سے محبت ہو گئی تو
مجھے معلوم ہے رستہ تمہار
مگر قسمت یہ میری سو گئی تو
ذرا سوچو کہ پھولوں کی محبت
کہیں کانٹے دلوں میں بو گئی تو
میں وحشت لے کے صحرا کو چلی ہوں
مگر یہ میری وحشت کھو گئی تو
مجھے پہچان لیں گے لوگ وشمہ
اداسی شام جیسی ہو گئی تو
More Love / Romantic Poetry






