مری شاعری جب
Poet: اےبی شہزاد By: اےبی شہزاد, Mailsiمری شاعری جب سنائے گی دنیا
مرے اپنوں کو پھر رلائے گی دنیا
رہا کتنا مخلص بتائے گی دنیا
مری جب کہانی سنائے گی دنیا
ہزاروں کی تعداد غزلیں ملیں گی
مری شاعری گنگنائے گی دنیا
مری موت پر اپنے روئیں گے کچھ دن
مجھے ایک دن بھول جائے گی دنیا
عداوت ذباذت نہیں رکھتا دل میں
مرے ساتھ یوں مسکرائے گی دنیا
نہیں لوگ کرتے بزرگوِں کی عزت
یہ رنگ اپنا اک دن دکھائے گی دنیا
مروں گا میں شہزاد جب دیکھ لینا
خوشی سے جنازہ اٹھائے گی دنیا
More Love / Romantic Poetry






