مری وہ کاش ہو جائے

Poet: JAVAID DANIEL By: JAVAID DANIEL, Lahore

مری وہ کاش ہو جائے
فلک تک جس کی لَو جائے

سراپا دیکھ کر تیرا
کہیں نہ ہوش کھو جائے

حفاظت راستوں کی کر
کوئی کانٹے نہ بو جائے

ہمارے ساتھ بھی جاناں
کہیں نہ ہاتھ ہو جائے

کوئی ایسی حسینہ ہو
مرے پہلو میں سو جائے

کوئی تو دُکھ میں ایسا ہو
ہمارے ساتھ رو جائے

اُسے جاویدؔ! آنے میں
کہیں نہ دیر ہو جائے
 

Rate it:
Views: 638
30 May, 2020