مضطرب ھے آج بھی وہ شام کا پچھلا پہر
Poet: SUNDER KHAN By: SUNDER KHAN, KSAمضطرب ھے آج بھی وہ شام کا پچھلا پہر
بے چینیوں میں کٹ گیا تیری جدائی کا سفر
پلکیں موندے سوچتے ہیں تیری گلی نہ جائیں گے
پر جب بھی دیکھا آئینہ تجھ کو ہی پایا تھا منتظر
زخمی زخمی راتیں ہیں اور چاند بھی پر سوز تھا
پہلی کرن تھی غم زدہ اور شکست خوردہ تھی سحر
کیسی خواہش تھی کہ یہ ھم تجھ سے ملتے ایکبار
پر راستے میں آگ تھی اور جل رھی تھی ہر اک نظر
More Love / Romantic Poetry






