Add Poetry

مقدر کے گردش میں حیران ہوکر

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

مقدر کے گردش میں حیران ہوکر
محبت میں یوں ہی پریشان ہوکر

ہمارے دکھوں کی تمہیں کیا خبر ہو
نہ اس نے کبھی پوچھا مہمان ہوکر

سنوارا ہیں ہم نے ہی اپنی نظر سے
مگر تم نے رکھا ہے انجان ہوکر

اسی نے نہ سن پائی اپنی صدا بھی
جسے ہم نے ہر اک غم انسان ہوکر

ترے ذکر سے میری روشن ہے دنیا
میں بیٹھی ہوئی کب سے ایمان ہوکر

جہاں میں مری کوئی وقعت ہو کیسے
یہ ہے بے وفا اور میں شان ہوکر

تھکن دوڑتی ہے مری سانس میں اب
چلی آ قضا اب میں بے جان ہوکر

اسے دل سے وشمہ بھلائے گی کیسے
جسے سانس کی کوئی یوں جان ہوکر

Rate it:
Views: 250
17 Nov, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets