ملاؤ کسی سے نظر دھیرے دھیرے
Poet: Tasdiq Ahmed Khan By: Tasdiq Ahmed Khan , Ajmerملاؤ کسی سے نظر دھیرے دھیرے
نکل جائیگا دل سے ڈر دھیرے دھیرے
محبت میں انجام جی فکر مت کر
کرے ہے یہ دل پہ اثر دھیرے دھیرے
کسی پر شباب آ گیا کم سنی میں
مکمل تو ہو گا قمر دھیرے دھیرے
میگا وفا کا صلا صبر تو کر
وہ لیتے ہیں دل کی خبر دھیرے دھیرے
جنونَ وفا کی یہی انتہا ہے
لگے انکا گھر اپنا گھر دھیرے دھیرے
نہ صیاد پر کر بھروسہ تو بلبل
کتر دیا تیرے یہ پر دھیرے دھیرے
وہ تصدیق آئے عزیزوں کو لیکر
جلے ہے ہمارا جگر دھیرے دھیرے
More Love / Romantic Poetry






