او آنے والے
چلے بھی آؤ
یہ دیر کیسی؟
سویر کیسی؟
صبا نے جب سے خبر یہ دی ہے
تمہارے آنے کی بات کی ہے
تھمی تھمی سی ہے دل کی دھڑکن
رکا رکا سا جہاں ہے سارا
کٹیں تو کیسے کٹیں یہ لمحے
!او آنے والے سنو خدارا
تمھارے آنے کی بات سن کر
یوں لمحہء انتظار بن کر
گزرتی ساعت ٹھہر گئی ہے
چلے بھی آؤ
یہ دیر کیسی؟
سویر کیسی؟