Add Poetry

منظر مٹاسکیں نہ یہ تیرے جمال کے

Poet: Tariq Butt By: GUL BOSE, Karachi

آنکھوں میں انتظار کی اک پیاس بو گئیں
ساون رتیں تو جیسے کہیں جا کے سو گئیں

اک اک لڑی میں پھول ہیں سو انتظار کے
کیا موتیوں کے ہار یہ پلکیں پرو گئیں

شدت گئی نہ موسمِ ہجرانِ یار کی
گو سرد، گرم ساعتیں اس میں سمو گئیں

کیا بولتی رتیں تھیں یہاں کوئی جانتا
جو اس کی راہ دیکھتی خاموش ہو گئیں

منظر مٹا سکیں نہ یہ تیرے جمال کے
یوں تو ہزار بارشیں آنکھوں کو دھو گئیں

Rate it:
Views: 571
19 Feb, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets