Add Poetry

مَیں رَوئی تَو نَہیں ہُوں

Poet: By: Rania Ch, Lahore

مَیں رَوئی تَو نَہیں ہُوں
نہ جانے کِیُوں مَیرا کاجَل
جَب بھی ڈالَو آنکُھوں میں
اَب اَکثَر پَھیل جاتا ہے
مَیں رَوئی تَو نَہیں ہُوں

تُم تَو جانتے ہَو اِن دِنُوں
بہت ہی ٹَھنڈ ہَوتی ہے
تَب ہی ہے سُرخ مَیری ناک
مَیں رَوئی تَو نَہیں ہُوں

کَہا تَو ہے کہ یُوں ہی بَس
بِھیگا ہے آنچَل کا کَونا
چَھوڑَو تُم فِکَر مَت کَرو
مَیں رَوئی تَو نَہیں ہُوں

نَہیں،اُداس کَب ہُوں مَیں
زیادہ کام کے باعِث
تَھکاوَٹ تَو ہَو ہی جاتی ہے
مَیں رَوئی تَو نَہیں ہُوں

بَتا دَینا اُس کَو جا کَر
کَوئی خُوش فَہمی نہ پالے
وَیسے ہی سُرخ ہیں آنکَھیں
مَیں رَوئی تَو نَہیں ہُوں

Rate it:
Views: 306
02 Nov, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets