مگر ایسا نہیں ہوتا
Poet: Sheikh Huma Ali By: Sheikh Huma Ali, Karachiتمہیں ایسا کیوں لگتا ہے
کہ جیون میں کسی
لمحے کسی بھی پل
میں یہ تم سے کہوں گی کہ
مجھے تیری ضرورت ہے
مجھے تیری ضرورت ہے
یہ سچ ہے کہ محبت میں
جسے ہم چاہتے ہیں
پوجتے ہیں پیار کرتے ہیں
کٹھن لمحوں میں ہر اک پل
اسی کو سو چتے ہیں بس
اسی کو یاد کرتے ہیں
کہ وہ ہوتا تو شاید
اپنی بانہوں میں چھپا لیتا
ہمیں اس سرد موسم کے
حوادث سے بچا لیتا
مگر اسا نہیں ہوتا
یہ سب احساس ہوتا ہے
محبت کرنے والوں کا
جو دل کے پاس ہوتا ہے
اسی کو سوچتے ہیں بس
مگر ایسا نہیں ہوتا
اگر ایسا ہی ہو جائے
تو موسم کی کوئی سختی
کوئی حالات کی گرمی
مجھے پھر چھو نہیں پائے
مگر ایسا نہیں ہوتا
مگر ایسا نہیں ہوتا
یہ بس احساس ہوتا ہے
More Love / Romantic Poetry
جتنی چاہت چاہو گے ہم کریں گے تم سے روٹھ جانے کی ہی بات کیوں کرتے ہو
تم ہم سے منانے کی بات کیوں کرتے ہو
ہم یونہی پیار کر لیتے ہیں تمھیں
ہمیں تڑپانے کی بات کیوں کرتے ہو
اس بے رخی میں کتنی محبت ہے چھپی
پیار ہے پھر ترسانے کی بات کیوں کرتے ہو
باتیں ساری تم سے وابستہ اچھی لگتی ہیں
کیوں نہیں انھیں دھرانے کی بات کرتے ہو
جتنی چاہت چاہو گے ہم کریں گے تم سے
پھر بینا سے آزمانے کی بات کیوں کرتے ہو
تم ہم سے منانے کی بات کیوں کرتے ہو
ہم یونہی پیار کر لیتے ہیں تمھیں
ہمیں تڑپانے کی بات کیوں کرتے ہو
اس بے رخی میں کتنی محبت ہے چھپی
پیار ہے پھر ترسانے کی بات کیوں کرتے ہو
باتیں ساری تم سے وابستہ اچھی لگتی ہیں
کیوں نہیں انھیں دھرانے کی بات کرتے ہو
جتنی چاہت چاہو گے ہم کریں گے تم سے
پھر بینا سے آزمانے کی بات کیوں کرتے ہو
Bina
من میں تمھیں بسا کے من میں تمھیں بسا کے
انکھیوں میں تمھیں چھپا کے
پرستان تمھیں لے جا کے
رکھیں گے اپنا بنا کے
سنگ ہونگے نکاح سے
ہم اللہ کو گواہ بنا کے
خوشیاں منا کے
گھر تم سے بسا کے
چاند کی ٹھنڈک میں
مدھم مدھم روشنی میں
ہلکی ہلکی بارش میں
روپہلی دھوپ سنہری میں
ہولے ہولے دل ڈھڑ کتے
دھیرے دھیرے سانس چلتے
چاہت میں ڈوبے ڈوبے
اک دوسرے سے پیار کرتے
آپ کی شہد سی میٹھی باتوں میں کھوئے رہیں گے
بینا آپ کے ہوکے ہم آپ کے ہی ہوئے رہیں گے
انکھیوں میں تمھیں چھپا کے
پرستان تمھیں لے جا کے
رکھیں گے اپنا بنا کے
سنگ ہونگے نکاح سے
ہم اللہ کو گواہ بنا کے
خوشیاں منا کے
گھر تم سے بسا کے
چاند کی ٹھنڈک میں
مدھم مدھم روشنی میں
ہلکی ہلکی بارش میں
روپہلی دھوپ سنہری میں
ہولے ہولے دل ڈھڑ کتے
دھیرے دھیرے سانس چلتے
چاہت میں ڈوبے ڈوبے
اک دوسرے سے پیار کرتے
آپ کی شہد سی میٹھی باتوں میں کھوئے رہیں گے
بینا آپ کے ہوکے ہم آپ کے ہی ہوئے رہیں گے
Bina






