مہندی سے ہتھیلی پہ مرا نام لکھے ہے

Poet: Fazlul Hasan By: F.H.Siddiqui, Lucknow

اس طرح محبت کے وہ پیغام لکھے ہے
مہندی سے ہتھیلی پہ مرا نام لکھے ہے

مجنوں کبھی رانجھا کبھی گلفام لکھے ہے
اکثر تو فقط خط میں ۔۔مرے شیام۔ لکھے ہے

ہونٹوں کی مہر ثبت کی اور بھیج د ئے ہیں
ایسے بھی کبھی خط مجھے گمنام لکھے ہے

ہاتھوں کی لکیروں میں مری کاتب تقد یر
لکھے ہے تو بس گردش ایا م لکھے ہے

یوں دور نہ غم ہوں گے حسن پھینک بھی دے جام
کیوں اپنی تباہی تو سر شام لکھے ہے

Rate it:
Views: 2073
31 Aug, 2013