مہک رہا ہے فضاؤں میں پیار کا موسم (گیت)
Poet: Dr.Zahid Sheikh By: Dr.Zahid Sheikh, Lahore Pakistanمہک رہا ہے فضاؤں میں پیار کا موسم
اداس کرنے لگا ہے بہار کا موسم
ترے لبوں کے گلابوں سے دور ہوں کتنا
تری نظر کی شرابوں سے دور ہوں کتنا
کب آئے گا مرے دل کے قرار کا موسم
اداس کرنے لگا پھر بہار کا موسم
لبوں پہ پیار کے نغمات آج سجنے لگے
ہر ایک سمت فضاؤں میں ساز بجنے لگے
آ لوٹ جائے نہ رک کے ستار کا موسم
اداس کرنے لگا پھر بہار کا موسم
ہوں بے قرار جھلک ایک بار دکھلا جا
محبتوں کو لیے میری دلربا آ جا
ستا رہا ہے ترے انتظار کا موسم
اداس کرنے لگا پھر بہار کا موسم
مہک رہا ہے فضاؤں میں پیار کا موسم
اداس کرنے لگا پھر بہار کا موسم
More Love / Romantic Poetry






