Add Poetry

میرا ہر شعر مرا قطرہ ء خوں ہے یوں ہے

Poet: ابنِ مفتی سید ایاز مفتی By: ابنِ مفتی سید ایاز مفتی, houston

دست فرہاد ہے تیشہ ہے ستوں ہے یوں ہے
سر چڑھا عشق کا درپردہ فسوں ہے یوں ہے

مجھ کو تفصیل بتانے کی ضرورت ہی نہیں
مان جو لی ہے تری بات کہ یوں ہے یوں ہے

کس طرح کہدوں تقابل ہے چمن کا تجھ سے
تیری خوشبو توکہیں ان سے فزوں ہے یوں ہے

میں خرد کے بھی شکنجے سے نکل آیا ہوں
میری منزل کہیں بالائے جَنوں ہے یوں ہے

عشق کے شاہ کی آمد کا فسوں ہے شاید
حسن کی دیوی کا سر پھر سے نگوں ہے یوں ہے

یہ کسی ناگہاں طوفاں کی خبر ہے شاید
یہ جو دریا میں قیامت کا سکوں ہے یوں ہے

روح سے جسم کا ادغام نہیں ہے ممکن
وصل کی شب بھی اگر ہاں ہے نہ ہوں ہے یوں ہے

صرف تخلیق نہیں جان و جگر ہے جاناں
میرا ہر شعر مرا قطرہ ء خوں ہے یوں ہے

اصل اک ذات تھی اللہ کو دکھانی یارو
یہ ہی تو معاملہ ء کن فیکوں ہے یوں ہے

Rate it:
Views: 161
09 Mar, 2023
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets