میری آرزو اب تک ہے چاہت لیئے چلا نہ پائے
Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithiمیری آرزو اب تک ہے چاہت لیئے چلا نہ پائے
 تیری یاد بھی کیا یاد تھی بس بے وجہ بھلا نہ پائے
 
 اُن خطوں میں لفظوں سے کوئی آہٹ سنی تھی
 آندھیاں کتنی تیز آئی مگر انہیں اڑا نہ پائے
 
 میں ماہتاب تھا مرگیا تیری حسرت کا حساب لیکر
 اٹھی کوئی شرط آج کہ میرا دل ہے سزا نہ پائے
 
 ہم ان آنکھوں میں رہے تو بھی اشکوں کی طرح
 اسی نظر سے گرے یوں کہ آج تک اٹھا نہ پائے
 
 ناداری کے ساتھ ہم صنوبر کے پیاسے بھی تھے
 سمندر کو کس کی بے رخی کہیں اور بہا لے جائے
 
 حیات نہ جانے کس وسعت تک زندہ رکھے گی
 وقت کی رفتار سے لوٹنا کہیں موت ہو نہ جائے
 
  
More Love / Romantic Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 