Add Poetry

میری تصویر کو پھرچاند

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, منیلا

میری تصویر کو پھر چاند بنا کر جاؤ
پھر سے اک شام ستاروں کی سجا کر جاؤ

جاگتی آنکھ زمانہ نہ کہیں سو جائے
آج زنجیر محبت کی ہلا کر جاؤ

پھر نہ جذبات کے پنجرے میں کہیں مر جائیں
دل سے حسرت کے پرندے تو رہا کر جاؤ

اب جو آئے ہو تو جانے کی یہ جلدی کیا ہے
کم سے کم دل کی مرے پیاس بجھا کر جاؤ

دل کو جتنا بھی جلانا ہے جلا لو لیکن
میرے ہونٹوں کا تبسم تو بڑھا کر جاؤ

کوئی تو نکلے خریدار دیارِ غم کا
تم مرے نام کی آواز لگا کر جاؤ

اب نہ آئے گا ترا ساتھ نبھانے والا
وشمہ سب خواب محبت کے سلا کر جاؤ

Rate it:
Views: 410
03 Jan, 2021
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets