میری حالت بدل نہیں سکتی

Poet: mahmood hussain aakif By: mahmood hussain akif, sialkot

میری حالت بدل نہیں سکتی
شامِ غم کیونکہ ڈھل نہیں سکتی

احترامِ اُصولِ عشق سے اب
بات منہ سے نکل نہیں سکتی

ہمیں کیوں راستوں سے ہٹ جائیں
زندگی رُخ بدل نہیں سکتی

اس قدر غم کے سخت پہروں ہیں
اِک خوشی بھی مچل نہیں سکتی

ایک ہی شخص سے محبّت ہے
اور محبّت بدل نہیں سکتی

اب طبیعت بہت ہی نازک ہے
اور غم میں یہ جَل نہیں سکتی

یوں تو عاکف ہزار چہرے ہیں
یہ نظر تو بہل نہیں سکتی

Rate it:
Views: 430
20 Oct, 2015