میری حسرت تمہی تم ہو
Poet: Maria ghouri By: maria ghouri, haroonabadاگر تم سامنے ہوتے
تو میں تم کو دکھا دیتی
جو دل نے روگ پالے ہیں
جو طوفاں میں نے ٹالے ہیں
بہت میں دور ہوں جانی
مگر مخمور ہوں جانی
میری راتوں میں شاموں میں
فقط تیرے اجالے ہیں
میری چاہت تمہی تم ہو
میری حسرت تمہی تم ہو
تمہاری راہ میں جانی
میں اپنی آرزو رکھ دوں
تمہاری اک جھلک پر میں
اساس جستجو رکھ دوں
تو میرے ہمسفر سمجھو
ہیں جتنے پھول گلشن میں
میرے پاؤں کے چھالے ہیں
یہ طوفاں میں نے ٹالے ہیں
More Love / Romantic Poetry






