میری خواہش قبول کر لیجے

Poet: ناز By: ناز, Gilgit

میری خواہش قبول کر لیجے
عشق کرنے کی بھول کر لیجے

بخش دیجے مجھے سبھی کانٹے
اپنے دامن میں پھول کر لیجے

آئنے کو نہ دیجئے تہمت
صاف چہرے کی دھول کر لیجے

آپ کو کوئی کیا ہرائے گا
اپنے پختہ اصول کر لیجے

دل کو لازم قرار آئے گا
آپ ذکر رسول کر لیجے

Rate it:
Views: 184
10 Feb, 2025