میری نظر میں ہےایک ایسی مہ جبیں

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

میری نظر میں ہےایک ایسی مہ جبیں
جس کےسوا مجھےکچھ نظرآتا نہیں

نہ جانےوہ حسینہ کہاں سےآئی ہے
اس جیسی دو شیزہ کہیں دیکھی نہیں

اس کی آنکھیں جب مجھ سے ملتی ہیں
انکی گہرائی میں ڈوب جاتےہیں وہیں

جس دن وہ میرا حال پوچھ لیتی ہے
خوشی کےمارےشب بھرسوتےنہیں

تصور میں جب اسے سیرکولےجاتاہوں
پھرمیں چلاجاتا ہوں کہیں سےکہیں

ایسی حسیں کوہم سےپیارہوسکتاہے
ہمیں تو اس بات کایقیں آتاہی نہیں

Rate it:
Views: 368
31 Aug, 2012