میری کتاب زیست کا عنوان غضب ہے

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

میری کتاب زیست کاعنوان غضب ہے
دل میں جو بسا ہے وہ مہمان غضب ہے

دو چار دن ان سےنسبت کیا رہی
ان کی دوستی کا فیضان غضب ہے

اپنا تخیل کچھ اتنا بلند نہیں ہے
مگر اس کی اڑان غضب ہے

کبھی فسانہ کبھی حقیقت لگتی ہے
ہمارے پیار کی داستان غضب ہے

جوبھی ایک بار مجھ سے ملتا ہے
وہی کہتاہے اصغرانسان غضب ہے

Rate it:
Views: 494
25 Jul, 2013