میں آدمی ناچیز ہوں بڑا با تمیز ہوں
خداکا مجھ پہ کرم ہے مزاج ذرا گرم ہے
میری شاعری بھی عجیب ہے مگر حقیقت کے قریب ہے
کوئی کاروبار نہ دکان ہے اک کرائے کا مکان ہے
رب کی رضا پہ خوش ہوں کہ سلامت میرا ایمان ہے
میری محبت کی درد بھری کہانی ہے جو آپ کو سنانی ہے
یہ ان دنوں کی بات ہے جب میں جوان تھا
ہمارے گھر کے سامنے اس کا مکان تھا
وہ مجھ سے محبت کرتی تھی میں اس بات سے انجان تھا
وہ میرے دل کی دھڑکن تھی میں اسکی جان تھا
وہ میرا گلشن تھی میں اس کا باغبان تھا
کچھ قسمت مہربان تھی کچھ اس کا احسان تھا
اک دوجےکے ہو جائیں اس کا یہی ارمان تھا
مگر میں اسے کیسے اپنا لیتا
میں تو پہلی بیوی سے پریشان تھا
اسے کھو کر سوچتا ہوں کہ میں کتنا نادان ٹھا
یہ میری زندگانی ہے بس اتنی میری کہانی ہے
جیسے بھی ہو زندگی تو بتانی ہے