Add Poetry

میرے اور تمہارے لیے دعا

Poet: Noor By: Noor, oman muscat

میں نے خدا سے اک ادنیٰ سی دعا مانگی ہے
تیری زندگی کے بدلے اپنے لیے موت مانگی ہے

مبارک ہو تیرے لیے تیری زندگی کا ہر سفر
اپنے لیے تیرے قدموں کی خاک مانگی ہے

میرے حصے کی خوشیاں بھی تم کو مل جائیں
اپنے لیے تیرے حصے کی دھوپ مانگی ہے

شہرت پاؤ تم آسمان کی بلندیوں تک
اپنے لیے تیرے حصے کی نفرت مانگی ہے

تیرا وجود دنیا کے لیے بے مثال ہو جائے
اپنے لیے تیرے دیدار کی اک جھلک مانگی ہے

رونقیں نصیب ہوں تم کو دنیا بھر کی
اپنے لیے تیری یاد میں تنہائی مانگی ہے

قدم نہ ڈگمگائیں تیرے کتنے ہی نازک حالات ہوں
اپنے لیے بس تیری سلامتی کی دعا مانگی ہے

دنیا بھر کی ساری وفائیں تیرا مقدر بن جائیں
اپنے لیے تیرے حصے کی بے وفائی مانگی ہے

Rate it:
Views: 666
19 Apr, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets