Add Poetry

میرے خط، میری یادیں، جلا دینا اب

Poet: دانش ارشاد By: Danish irshad, Gojra

میرے خط، میری یادیں، جلا دینا اب
کچھ بھول گئے تھے تم، کچھ بھلا دینا اب

چلو رہنے بھی دو اب اور نہ ضِد کرو
دل زخمی ہے تمہارا، مرہم لگا دینا اب

برسوں سے روک رکھے ہیں جو آنسو
انہیں چھپانا مت، کُھل کے بہا دینا اب

تجھے چھوڑ کے گئے تو بہت مجبور تھے ہم
ہو سکے تو معاف کرنا، چاہے سزا دینا اب

ضرورت نہیں تیری وفا کی ہمیں
اٹھا کے ہاتھ ہوا میں بس دعا دینا اب

Rate it:
Views: 485
21 Jul, 2020
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets