میرے خیالوں کی تصویر
Poet: UA By: UA, Lahoreمیرے خیالوں کی تصویر بن کے آئے ہو
میری قسمت میری تقدیر بن کے آئے ہو
میرے آنچل کو ستاروں سے سجانے والے
میری دولت میری جاگیر بن کے آئے ہو
جو میرے دل کے آر پار گزر جاتی ہے
وہ چمکتی ہوئی شمشیر بن کے آئے ہو
جو میرا مقدر میرے حوالے کر دے
میرے ہاتھوں کی وہ لکیر بن کے آئے ہو
میری آہ و فغاں سن کے مسکرانے والوں
بتاؤ آج کیوں دل گیر بن کے آئے ہو
میرے دل کو خیرات خار بخشنے والوں
آج درگاہ پہ کیوں فقیر بن کے آئے ہو
More Love / Romantic Poetry






