میرے دل میں اک صورت پیاری رہتی ہے
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamمیرے دل میں اک صورت پیاری رہتی ہے
جسے کئی دنوں سے فکر ہماری رہتی ہے
میرا دل تو ہےکسی اجڑے دیار کی صورت
اس کااحسان ہےجو یہاں وہ بیچاری رہتی ہے
ہمیں کسی کی خوشیوں سےکیاغرض
آج کل اپنی تو غموں سے یاری رہتی ہے
فون پہ جب کبھی اس سےبات نہیں ہوپاتی
پھرکئی دن بےچین روح ہماری رہتی ہے
ہمیں اور تو کسی بات کاغرور نہیں لیکن
آنکھوں میں اس کہ پیارکی خماری رہتی ہے
More Love / Romantic Poetry






