میرے دل نے تیری یاد میں جلنا چاہا

Poet: Syed Ishtiaq Hussain Kazmi By: Syed Waqas Shah, RAWALPINDI

میرے دل نے تیری یاد میں جلنا چاہا
جب بھی پھول سے خوشبو نے بکھرنا چاہا

اک فریاد سدا خاموش سی آہوں میں ڈھلی
ہجر سے بوجھل ہوئی آنکھوں سے برسنا چاہا

تیری یاد میں ان گنت خوابوں کو تعبیریں دے کر
میری قسمت نے کئی بار سنورنا چاہا

تیری صورت کے اجالے کی کھا کر قسمیں
چودھوئیں شب کے مہتاب نے چمکنا چاہا

غم دنیا سے تنگ آکر میری زندگی نے
بن کے شمع تیری یاد میں جلنا چاہا

Rate it:
Views: 616
28 Apr, 2009