میرے دل کی صدا
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPUR, BIRMINGHAMوہ جو میرے دل کی صدا لگتا ہے
نا جانےوہ اجنبی میرا کیا لگتا ہے
جس کی قبولیت میں ابھی دیر ہے
مجھے ایسی ہی کوئی دعا لگتا ہے
ہمارا روحانی رشتہ تو بڑا پرانا ہے
دیکھنےوالوں کو یہ تعلق نیا لگتا ہے
جس نےمیری زیست کو روشن کیا
مجھے تو وہ ایسا ایک دیا لگتا ہے
جس دن اس سےبات ہو جاتی ہے
اس روز میرا چہرہ ہرابھرا لگتا ہے
اس سےقبل تو سبھی بےوفا دوست ملے
مگر یہ مجھےدل کا کھرا لگتا ہے
More Love / Romantic Poetry






