میرے پہلو میں چلی آنا میری جان غزل
Poet: dr.zahid Sheikh By: Dr.Zahid Sheikh, Lahore Pakistanجب چلے ٹھنڈی ہوا
رات کی ہو پہنائی
میرے پہلو میں چلی آنا مری جان غزل
جب اداسی ہو بہت
اور بڑی تنہائی
ایسے میں گیت کوئی گانا مری جان غزل
جب نہ دل بہلے کہیں
غم کی گھٹا ہو چھائی
تو تصور میں مجھے پانا مری جان غزل
جب محبت کی کبھی
بجنے لگے شہنائی
تم مجھے سوچ کے شرمانا مری جان غزل
جب محبت میں تمھیں
ملنے لگے رسوائی
اپنی رسوائی کو سہہ جانا مری جان غزل
آج ملنا ہے ہمارے لیے مانا مشکل
ایک دن مل کے رہے گی ہمیں اپنی منزل
نہ کسی بات سے گھبرانا مری جان غزل
More Love / Romantic Poetry






