میرے چہرے پہ تیرا عکس ملا
Poet: Shabeeb Hashmi By: Shabeeb Hashmi, Al-khobar K.S.Aمجھے جب بھی تیری طلب ہوئی
ناں تو ملا ناں سکوں ملا
یہ عاشقی بھی اک روگ ہے
تو جو پاس ہو تو جنوں ملا
کچھ رشتے ایسے عجیب ہیں
انہیں ساتھ لو تو زخم ملا
وہ جو فاصلے تھے ناں کم ہوئے
ہر اک صبح نیا بھرم ملا
تھی خواہش پوجنے کی کم ہوئی
مجھے پتھر کا جو صنم ملا
شہر والوں نے تجھے پہچان لیا
میرے چہرے پہ جو تیرا عکس ملا
More Love / Romantic Poetry







