میرے ھونٹوں پہ جو تیرا نام مہکائے خوشبؤ

Poet: SHABEEB HASHMI By: SHABEEB HASHMI, Al-Khobar

میرے ھونٹوں پہ جو تیرا نام مہکائے خوشبؤ
رات بہکی ھے یہ جو پیغام سنائے خوشبؤ

پھر تری یاد کے ستارے فلک سے آن پہنچے
میری نیندوں میں تیرے خواب سجائے خوشبؤ

ہوا بھی تیرے آنے کا پتہ دے کر گزر جاتی ھے
یوں میری آنکھوں کو سر شام جگائے خوشبؤ

اور تیرے آنے کی خبر سن کے مچل جاتا ھوں
کہ وہی رنگ میرے چہرے پہ لے آئے خوشبؤ

سارے موسم بھی بڑے شوق سے تیری راہ دیکھیں
یوں میرے گھر کے دروبام بھی سجائے خوشبؤ

Rate it:
Views: 1069
09 Nov, 2013