میرے ہاتھو میں اپنے نا کی لکیر دیکھنا
میری آنکھوں میں اپنے حسن کی تصویر دیکھنا
کیا تھے اور کیا بنا دیا تیری الفت نے
کیسے بن گئے ہیں تیرے پیار میں فقیر دیکھنا
بہت ناز ہے نا تجھے اپنے حسن کی دولت پہ
میرے پاس بھی ہے زخموں کی جاگیر دیکھنا
میرے ہو اور میرے ہی رہو گے ہمیشہ
رنگ لائے گی سچے پیار کی تحریر دیکھنا
بہہت ظلم سہے ہیں تیری جدائی کے میں نے
سدا اک جیسی نہیں رہتی تقدیر دیکھنا