میرے ہوش کھوگئے اس کی چال دیکھ کر
دل دیوانہ ہو گیا اس کہ چہرےکاخال دیکھ کر
جو حسرت میرے دل میں ابھی باقی تھی
وہ پوری ہو گئی اس کا حسن وجمال دیکھ کر
اس کی تعریف میں جب اشعار لکھنے بیٹھا
میں دنگ رہ گیا اپنا خیال دیکھ کر
کہا میرا دل خرید لو دوں گا سستے میں
بولے ہم قیمت دیتے ہیں مال دیکھ کر