میرےدل میں ایک دردمند رہتاہے
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamمیرے دل میں ایک درد مند رہتا ہے
جس کہ دم سےحوصلہ بلندرہتاہے
ہمارے درمیاں جو بھی بات ہوتی ہے
تمام گفت وشنید کرتا قلمبند رہتا ہے
وہ اپناتو ذرا بھی خیال نہیں رکھتا
مگر میرے بارے بڑافکرمندرہتا ہے
یہ اپنا حوصلہ ہےکہ سنبھل جاتےہیں
وگرنہ ہرکوئی ہمیں پہنچاتاگزندرہتا ہے
مجھے اس کی محبت پہ بڑا ناز ہے
جس کہ پیار سےمیرا سربلندرہتاہے
More Love / Romantic Poetry






