Add Poetry

میں اور محبت

Poet: ایمان شہزاد By: ایمان شہزاد, Islamabad

آخری نمبر پہ کھڑی ہوں اس لمبی قطار میں
دن ڈھلنے کو آیا ہے وصلِ جانم کے انتظار میں

جب اس سے ملوں گی
پھر کچھ نہ کہوں گی
اس کے چہرے کے
نقوش و نگار کو
نگاہِ چاہ سے
یوں سراہوں گی کہ
لمحے بھر کو وہ بھی
محوِ تصور ہو جائے گا
اپنے سراپائے حسن کے دیدار میں

انمول ہے وہ دنیا میں ..یہ اسکو احساس دلاؤں گی
کر کے حاوی اپنا جنون اس پر
پھر آہستہ آہستہ اسے حقیقت میں لاؤں گی

پھر اسکے احساسات و جذبات کو روند کر
اس سے لاتعلقی کر کے آگے بڑھ جاؤں گی

کیوں کہ
یہ دنیا ہے میاں !....کوئ جگۂ وفا نہیں

 

Rate it:
Views: 290
14 Aug, 2022
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets