میں اپنے کردہ گناہوں کے احتساب میں ہوں

Poet: rehan By: rehan, lahore

میں اپنے کردہ گناہوں کے احتساب میں ہوں
ترے وجود کی جنت مرا نصیب نہیں

یہ ممکنات کی دنیا یہ معجزات کا دور
مگر یہ تیری محبت میرا نصیب نہیں

مجھے ہوا کے مخالف محاذ رکھنا ہے
مجھے ہوا کے مخالف اڑان بھرنی ہے
یہ بادبانوں کی راحت میرا نصیب نہیں

اگر میں چاہوں تو آرام سے جی سکتا ہوں
مگر یوں جینے کی عادت میرا نصیب نہیں

Rate it:
Views: 357
10 Apr, 2012