میں تمھارا ہوں
Poet: اےبی شہزاد By: اےبی شہزاد, Mailsiمیں تمھارا ہوں یار دیکھو تم
کرتا ہوں کتنا پیار دہکھو تم
رہتا میرے دماغ میں تو ہے
شاعری بے شمار دیکھو تم
پہلے والے نہیں رہے حالات
آئی ہے اب بہار دیکھو تم
صدمے سہنے کے بعد بھی خوش ہوں
چہرے پر ہے نکھار دیکھو تم
ملنے کب آؤ گے بتا ہی دو
کرتا ہوں انتظار دیکھو تم
غم نہ آئیں کبھی دعا ہے مری
ایسی عیدیں ہزار دیکھو تم
اب نہیں دونگا میں دغا شہزاد
کر کے اب اعتبار دیکھو تم
More Love / Romantic Poetry






