میں تِرا شہر چھوڑ جاؤں گا

Poet: مرید باقر انصاری By: مرید باقر انصاری, Karachi

میں تِرا شہر چھوڑ جاؤں گا
اور پِھر لوٹ کر نہ آؤں گا

تُجھ کو تڑپائیں گی مِری یادیں
لمحہ لمحہ تُجھے سَتاؤں گا

میں جو زِینت ہوں تیرے خوابوں کی
نِیند سے اَب تُجھے جگاؤں گا

زَخم تُم نے جو یار مُجھ کو دِیۓ
میں بَھرے شہر کو دِکھاؤں گا

جیسے تُو نے مُجھے رُلایا ہے
تُجھ کو ویسے ہی میں رُلاؤں گا

مُجھ سے مِلنے کو یار تَرسو گے
اپنی یادیں میں چھوڑ جاؤں گا

اَب کے باقرؔ یہ ٹھان لی ہے کہ
میں مَنانے نہ تُجھ کو آؤں گا

Rate it:
Views: 455
14 Feb, 2016