میں تیری جھیل سی آنکھوں میں ڈوبنا چاہتا ہوں
Poet: Ijaz By: Ijaz Ahmed, Faisalabadمیں تیری جھیل سی آنکھوں میں ڈوبنا چاہتا ہوں
 مجھے نہ روکو میں اسی سمندر میں اترنا چاہتا ہوں
 
 نہیں ہے پیار یہ کہہ کر مُکھ موڑ لیا ہم سے
 میں تو تیرے پیار میں جینا مرنا چاہتا ہوں
 
 میں تیری زلفوں میں الجھنے کی خاطر جاناں
 دنیا سے ساری اُلجھنا چاہتا ہوں
 
 نہ سمیٹے کوئی آکر ریزہ ریزہ دل کو 
 میں اسی روگ میں خود ہی بکھرنا چاہتا ہوں
 
 آؤ آکر مجھے اپنے غم سے آزاد کر دو
 میں اب تیرے عشق میں سنورنا چاہتا ہوں
More Love / Romantic Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 