میں خوبصورت نہیں ہوں
Poet: UA By: UA, Lahoreوہ کہتا ہے اسے مجھ سے پیار ہے
مجھے دیکھے بنا اسکا جینا دشوار ہے
اسے میری باتیں میرا مسکرانا اچھا لگتا ہے
اپنے دل کی بات بتا نا
میرے ساتھ کچھ پل بتانا اچھا لگتا ہے
وہ کہتا ہے اسے مجھ سے پیار ہے
مجھے دیکھے بنا اسکا جینا دشوار ہے
اور میں حیرت سے اس کا منہ تکتی رہ جاتی ہوں
اسکی باتوں سے پریشان کچھ حیران سی رہ جاتی ہوں
کہ۔۔۔۔ کیوں اسے مجھ سے پیار ہے
مجھے دیکھے بنا اسکا جینا دشوار ہے
کیونکہ
میں خوبصورت تو نہیں ہوں
میں خوبصورت نہیں ہوں
More Love / Romantic Poetry






