Add Poetry

میں سر خرو ہوں پیار کا صدقہ اتار کر

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

قسمت کا اپنے ہاتھ پہ تارا اتار کر
میں سر خرو ہوں پیار کا صدقہ اتار کر

اس زندگی کی سیج پہ مشکل ہے جی سکوں
کانوں سے تیرے پیار کا جھمکا اتار کر

اب مطمئن ہے میرے بھی آنگن میں مفلسی
کچھ خواہشوں کا جسم سے دھبہ اتار کر

وہ رفتہ رفتہ اپنا ہی رستہ بدل گیا
بھیجا تھا جس نےپیار کا نقشہ اتار کر

میں آپ اپنی ذات میں مسحور ہو گئی
اپنے لبوں پہ عشق کا نغمہ اتار کر

اب زیبِ طاق و بام ہیں ہجرت کے سب چراغ
دیوار و در سے درد کا دھبہ اتار کر

ٹھہرو ذرا میں روح کی چادر سمیٹ لوں
شہرِ جفا میں زندگی وشمہ اتار کر

Rate it:
Views: 389
21 Jan, 2018
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets