میں کسی سےہیرا پھیری نہیں کرتا
مفادکی خاطر چمچہ گیری نہیں کرتا
میں تجھے پیار تو بےحد کرتا ہوں
کسی رقیب سےبات تیری نہیں کرتا
تیرےستم سہنےکے بعد کسی سے
اب ربط بڑھانےکی دلیری نہیں کرتا
وہ جب کبھی مجھ سےخفا ہوتا ہے
پھرحوصلہ افزائی میری نہیں کرتا
میں وقت کا بڑا پابند ہو گیا ہوں
اچھےکاموں میں اب دیری نہیں کرتا