میں کہتا ہوں تو سنتی جا

Poet: Khan Muhammad Imran - Emron Mano By: Muhammad Imran Khan, Peshawar

میں کہتا ہوں تُو سُنتی جا
خُواب سُنہرے بُنتی جا
جب سے تُو دل میں آئی ہے
صورت نہ کوئی سمائی ہے
دل پہ تیرا راج ہے بلیئے
نہ تخت نہ کوئی تاج ہے بلئیے
انوکھی یہ حکمرانی ہے
زندگی یہ جاویدانی ہے
جتنی ہیں سانسیں تیری ہیں
جب تک جاں باقی تیری ہے
سینے میں دل بھی تیرا ہے
اور دل پہ تیرا بسیرا ہے
میرے دل میں تُو ہی بسی ہے
میں پنہوں تُو میری سسی ہے

Rate it:
Views: 474
20 Jun, 2016