میں کیسے اُس سے کہوں تم سے پیار کرتی ہوں
زمانہ بھر کی اِن رُسوائیوں سے ڈرتی ہوں
مُجھے پیارا ہے وہ سارے جہان سے لیکن
مُجھے خبر ہے وہ انجان مُجھ سے ہے لیکن
میں دل و جان سے اُس بے خبر پہ مرتی ہوں
میں کیسے اُس سے کہوں تم سے پیار کرتی ہوں
میرے محبوب میرے ناخُدا اِک نظرِ کرم
نہ کر مُجھ پہ میرے دل پہ تُو اتنا ستم
زمانہ کچھ بھی کہے دم میں تیرا بھرتی ہوں
میں کیسے اُس سے کہوں تم سے پیار کرتی ہوں
نجانے کیسے کب اُس کو یہ خبر ہوگی
دیوانی اُس کی بھی اُس کے ہی شہر میں ہوگی
اب کے کہدونگی میں تم سے پیار کرتی ہوں
زمانہ بھر کی اِن رُسوائیوں سے ڈرتی ہوں
کیا خبر وہ بھی کسی اور کا دیوانہ ہو
وہ بھی میری طرح شمع کا پروانہ ہو
کتنی نادان ہوں میں قسمتوں سے لڑتی ہوں
میں کیسے اُس سے کہوں تم سے پیار کرتی ہوں