Add Poetry

میں ہو گیا ہوں دیوانہ آپ کا

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAM

کتنا حسیں و دلکش انداز ہے جان جاناں آپ کا
مبارک ہو میرے دل کی سونی محفل میں آنا آپ کا

یوں لگتا ہے کہ ایک دن ہمیں لے ڈوبے گا
یہ سیدھا سادہ سا انداز شاعرانہ آپ کا

ایک محفل میں آپ کا خوبصورت کلام کیا سنا
اس دن سے میں ہو گیا ہوں دیوانہ آپ کا

میری دعا ہے کہ الله کرے زور قلم اور زیادہ
دیکھنا جلد ہی گرویدہ ہو جائے گا زمانہ آپ کا

سدا اپنے اشعار کی خوشبو بکھیرتے رہنا
اسی طرح لگا رہے ادبی محفلوں میں آنا جانا آپ کا
 

Rate it:
Views: 473
01 Oct, 2008
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets